نیٹوفورسزکاآپریشن:القاعدہ رہنماءعمرمنصورکی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی

آپریشن میں القاعدہ کے80 کارکن بھی ماردیے گئے،ننگرہارمیں ڈرون حملےمیں داعش کے25 جنگجوہلاک کردیےگئے۔میڈیا رپورٹس

بدھ 6 دسمبر 2017 17:34

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 دسمبر 2017ء): افغانستان میں نیٹو نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں القاعدہ رہنماء عمرمنصورکی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے،آپریشن میں القاعدہ کے80 کارکن بھی مار دیے گئے،جبکہ ڈرون حملے میں داعش کے25 جنگجوہلاک کردیےگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے پاک افغان سرحد پر افغان علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائیاں تیز کردی ہیں۔

(جاری ہے)

نیٹواور افغان فورسز نے گزشتہ روزغزنی، زابل، پکتیا میں زمینی اور فضائی کارروائیاں کیں۔ جس میں القاعدہ رہنماء عمر منصور سمیت 80 ساتھی مارے گئے۔امریکا نےآپریشن میں القاعدہ رہنماء عمرمنصورکی ہلاکت کی بھی تصدیق کردی ہے۔عمرمنصور ماضی میں القاعدہ برصغیر کے قبائلی علاقہ جات کا سربراہ تھا۔عمر منصور کو بدرمنصور کی ہلاکت کے بعد آپریشنل سربراہ بنایا گیا تھا۔ دوسری جانب افغان صوبے ننگرہارمیں امریکا نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرڈرون حملہ کیا۔جس میں داعش کے25 جنگجوہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ افغان میڈیاکے مطابق ڈرون حملہ گزشتہ روزآچن کےعلاقے میں داعش کے ٹھکانے پرکیا گیا۔

متعلقہ عنوان :