امریکی ریاست کیلیفورینا کے جنگلات میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک ، ہزاروں بے گھر

بدھ 6 دسمبر 2017 16:24

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 دسمبر 2017ء) امریکی ریاست کیلیفوریناکے جنگلات میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک اورہزاروں افراد نے بھاگ کر جان بچائی۔ وینچورا کاوئنٹی کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جب لاس اینجلس کے شمال میں واقع کوسٹل کاوئنٹی میں لگی تیز رفتار آگ کے 45 ہزار ایکڑرقبے پر پھیلنے سے پہلے ہی 27 ہزار سے زائد افراد کو علاقہ کرنے کا کہا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جنگلات میں لگی آگ ست 150 سے زائد گھر اور تجارتی ادارے پہلے ہی تباہ ہوچکے تھے۔ کیلیفورنیا کے گورنر جیری براون نے متاثرہ علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے کہ آگ بہت خطرناک اور تیزی سے پھیل رہی ہے انہوں نے علاقے کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تیار رہیں اور ضرورت پڑھنے پر جلدہی علاقہ خالی کرلیں۔ دوسری طرف ایک ہزار سے زائد فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :