واشنگٹن :سٹیڈیم کو دھماکہ خیز مواد سے گرانے کی کوشش کامیاب ،چند ہی سکینڈ میں زمین بوس

بدھ 6 دسمبر 2017 15:39

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 دسمبر 2017ء) یوں تو بلند وبالا عمارتوں اور پلوں کی تعمیر کرنے میں کئی سالوں کی محنت اور وقت درکار ہوتا ہے لیکن انہیں ملبے کا ڈھیر بنانے کے لئے صرف چند سیکنڈز ہی کافی ہوتے ہیں تاہم کبھی کبھی عمارتیں اتنی مضبوطی سے تعمیر کی جاتی ہیں کہ دھماکہ خیز مواد بھی انکا کچھ نہیں بگاڑپاتا ایساہی ایک منظر گزشتہ دنوں امریکی ریاست مشی گن میں دیکھنے کو ملا جہاں مصروف سلورڈوم اسٹیڈیم عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا کر ملبے کا ڈھیر بنانے کی کوشش کی گئی جو ناکام ہوگئی تاہم امریکی انتظامیہ نے گزشتہ روز پھر اس اسٹیڈیم کو دھماکہ خیز مواد سے گرانے کی کوشش کی جس میں بلاآخر انہیں کامیابی ملی گئی اور یہ عمارت چند سیکنڈز میں ہی زمین بوس ہوگئی

متعلقہ عنوان :