مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانا مسلمانوں کیلئے سرخ لکیر کی مانند ہے، ٹرمپ اس کو عبور نہ کریں، ترک صدر

بدھ 6 دسمبر 2017 13:13

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 دسمبر 2017ء)ترک صدر رجب طیب اردوان نے دھمکی دی ہے کہ اگر مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنایا گیا تو وہ اسرائیل سے تعلقات ختم کر دے گا۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان نے امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کا اقدام مسلمانوں کیلئے سرخ لکیر کی مانند ہے۔ ٹرمپ اس لائن کو عبور نہ کریں یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور انسانیت کیلئے بھی ایک بڑا دھچکا ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :