وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر کرنے کیلئے کیپٹل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی

میٹروبس سروس اور دیگر ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جو اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ کو وفاقی دارلحکومت کے مختلف علاقوں سے منسلک کرے گی

بدھ 6 دسمبر 2017 22:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 دسمبر 2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر کرنے کیلئے کیپٹل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دیدی ہے جس کے تحت اسلام آباد میں میٹروبس سروس اور دیگر ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جو اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ کو وفاقی دارلحکومت کے مختلف علاقوں سے منسلک کرے گی ۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ بدھ کے روز ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کیا گیا جس کی صدارت وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کی اجلاس میں وزیر مملکت برائے مواصلات جنید انور چوہدری ،چیرمین سی ڈی اے شیخ انصر،منجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سبطین فضل حلیم ،چیرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ ،سیکرٹری فنانس شاہد محمود سمیت دیگر حکام نے شرکت کی اس اتھارٹی کے تحت اسلام آباد میں میٹرو بس سروس چلائی جائے گی جو کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے کے علاوہ وفاقی دارلحکومت کے مختلف سیکٹرز کو بھی ملائے گی اس موقع پر وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اس اتھارٹی کو قائم کرنے کیلئے قانون سازی جلد سے جلد کی جائے تاکہ اس پر کام شروع کیا جاسکے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے این ایچ اے کے چیرمین کو ہدایت کی کہ وہ اسلام آباد ائیرپورٹ لنک روڈ کو جلد از جلد مکمل کرے ذرائع کے مطابق اس اہم منصوبے میں اہم کردار سی ڈی اے اور پنجاب میٹرو بس اتھارٹی کا ہے لیکن ان کے پاس فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ایک چائنیز کمپنی کو اسلام آباد میں میٹرو بس سروس کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی زمہ داری سونپی گئی ہے ذرائع کے بتایا ہے کہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے تحت اسلام آباد میں میٹروبس سروس کے علاوہ لائٹ ریل ٹرانزٹ اور میٹرو ریل ٹرانزٹ پر بھی کام شروع کیا جائے گا اور ان تمام منصوبوں کیلئے چین کی مختلف کمپنیوں سے رابطہ کیا جائے گی اور ان منصوبوں کو اقتصادی راہداری کا حصہ بھی بنایا جا رہا ہے ماہرین کا خیال ہے کہ اسلام آباد میں روزانہ 2لاکھ سے زیادہ گاڑیاں سڑکوں پر آتی ہیں جن میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ٹرانسپورٹ کے دیگر ذرائع پیدا کئے جائیں اور سڑکوں سے گاڑیوں کا رش کم کیا جائے ذرائع کے مطابق اس اتھارٹی کے تحت بننے والے منصوبوں میں سے میٹرو بس سروس کا منصوبہ پہلے ہی زیر تعمیر ہے جس پر ایک چینی کمپنی کام کر رہی ہے جو نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کو میٹرو بس کے زریعے پشائور موڑ سے چلنے والی میٹرو بس سے منسلک کرے گی تاکہ عوام کو صاف شفاف اور محفوظ اور بہترین ٹرانسپورٹ مہیا کی جا سکے ذرائع کے مطابق نیا ائیر پورٹ جو کہ تکمیل کے اخری مراحل میں ہے اس کا جلد ہی افتتاح کر دیا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی اسلام آباد میٹرو بس کا منصوبہ بھی مکمل ہوجائے گا۔

۔۔۔ظفر ملک ۔

متعلقہ عنوان :