استعفیٰ کی ڈیمانڈ ساڑھے 4سال سے ہو رہی ہے ، رانا ثناء اللہ

پیر حمید الدین اپنے بیٹے کو فیصل آباد سے انتخابات لڑانا چاہتے تھے، ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی کی مخالفت شروع کر دی 15اراکین کون ہیں، استعفیٰ پیش تو کریں،سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 6 دسمبر 2017 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 دسمبر 2017ء)وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ استعفیٰ کی ڈیمانڈ ساڑھے 4سال سے ہو رہی ہے ۔ پیر حمید الدین اپنے بیٹے کو فیصل آباد سے انتخابات لڑانا چاہتے تھے۔ ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی کی مخالفت شروع کر دی، 15اراکین کون ہیں استعفیٰ پیش تو کریں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ استعفیٰ کی ڈیمانڈ ساڑھے 4سال سے ہو رہی ہے، استعفیٰ مانگنے والے بہت ہیں۔ پیر حمید الدین فیصل آباد سے اپنے بیٹے کو ٹکٹ دلوانا چاہتے تھے۔ پارٹی نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا تو انہوں نے مخالفت شروع کر دی تھی۔ ان کی م خالفت کے باوجود ہم الیکشن جیت گئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ15اراکین اسمبلی کون ہیں ۔

استعفے جمع تو کرائیں، پیر حمید الدین کی آج بھی اتنی ہی عزت کرتا ہوں جتنی پہلے کرتا تھا، میں نے ماڈل ٹاؤن میں انتظامیہ کو تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا تھا، لوگوں کو مارنے کا حکم میں نے نہیں دیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے آپریشن روکنے کا حکم دیا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، یہ کسی کے خلاف بطور شہادت پیش نہیں کر سکتے۔۔

متعلقہ عنوان :