اسرائیل میں سفارتخانہ منتقل کرنے کے امریکی اقدام سے دو ریاستوں کاحل دفن ہوجائے گا،خواجہ آصف

امریکی اقدام سے لہولہان مسلم امہ کو مزید ایک زخم ملے گا،وزیر خارجہ

بدھ 6 دسمبر 2017 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 دسمبر 2017ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیل میں سفارتخانہ منتقل کرنے کے امریکی اقدام سے دو ریاستوں کاحل دفن ہوجائے گا،بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ سفارتخانہ منتقل کرکے امریکاعملی طورپرمقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کردیگاامریکی اقدام سے لہولہان مسلم امہ کو مزید ایک زخم ملے گا،انہوں نے کہا کہ امریکی اقدام سے فلسطینی اور مسلم دنیا مشتعل ہوگی،اور دو ریاستوں کاحل دفن ہوجائے گا،

متعلقہ عنوان :