شوہر کے قتل کے مقدمے میں 18 سال جیل میں رہنے والی خاتون کو شواہد کی عدم موجودگی کے باعث رہا کر دیا گیا

بدھ 6 دسمبر 2017 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 دسمبر 2017ء) شوہر کے قتل کے مقدمے میں 18 سال جیل میں رہنے والی خاتون کو شواہد کی عدم موجودگی کے باعث رہا کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ایک افسوسناک کیس کا افسوسناک فیصلہ سامنے آیا۔

(جاری ہے)

18 سال تک اک ناکردہ جرم کی سزا کاٹنے والی خاتون کو بالآخر شواہد کی عدم موجودگی کے باعث رہا کر دیا گیا۔

رانی بی بی نامی خاتون کو 2001 میں اپنے شوہر کے قتل کے الزام میں جیل کی سزا سنا دی گئی تھی۔ اس حوالے سے جسٹس عبدالعزیز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون بے گناہ ہیں اور انہیں 18 برس قبل ہی رہا کر دیا جانا چاہیئے تھا۔ خاتون کے 18 سال واپس تو نہیں کیے جا سکتے تاہم ان سے معافی ضرور مانگتے ہیں۔ خاتون کو جیل حکام کی غفلت کے باعث انصاف نہ مل پایا۔

متعلقہ عنوان :