عمران خان نے شوکت خانم کے پیسے سے بیرون ملک آف شور کمپنی میں سرمایہ کاری کی: جاوید ہاشمی کا الزام

بدھ 6 دسمبر 2017 21:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 دسمبر 2017ء) جاوید ہاشمی نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان نے شوکت خانم کے پیسے سے بیرون ملک آف شور کمپنی میں سرمایہ کاری کی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں جب میزبان نے جاوید ہاشمی سے نواز شریف کی بیرون ملک موجود دولت اور اثاثوں سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے اس سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر سنگین الزام عائد کر دیا۔

جاوید ہاشمی نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان نے شوکت خانم کے پیسے سے بیرون ملک آف شور کمپنی میں سرمایہ کاری کی۔ انہوں نے عمران خان سے مطالبہ بھی کیا تھا وہ بیرون ملک سرمایہ کاری نہ کریں اور شوکت خانم کے فنڈز واپس لائیں۔