فیض آباد دھر نا آپریشن ناکامی پر پہلا آفٹر شاک

ایڈیشنل آئی جی خالد خٹک کا تبادلہ ، مذاکرات کے عادی پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری کو نیا آئی جی اسلام آباد لگانے کی منظوری

بدھ 6 دسمبر 2017 22:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 دسمبر 2017ء)فیض آباد کے دھرنے کے خلاف آپریشن ناکامی پر پہلا آفٹر شاک آگیا۔ ایڈیشنل آئی جی خالد خٹک کو تبدیل کرتے ہوئے مذاکرات کے عادی پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری کو نیا آئی جی اسلام آباد لگانے کی منظوری دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق فیض آبا ددھرنے میں حکومتی ناکامی نے اپنے اثرات دیکھانا شروع کر دئیے ہیں ، ایڈیشنل آئی جی خالد خٹک کو تبدیل کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

ان کی جگہ پنجاب پولیس میں خدمات سرانجام دینے والے پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری کو نیا انسپکٹر جنرل آف اسلام آباد پولیس تعینات کر نے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نئے آئی جی اسلام آباد پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری اس سے قبل گوجرانوالا میں بطور آر پی او فرائض سر انجام دے رہے تھے۔جبکہ سلطان اعظم تیموری اس سے قبل بھی اسلام آباد میں تعینات رہ چکے ہیں۔

انہوں نے اپنی سروس اے ایس پی سے ڈی آئی جی تک اسلام آباد میں کی ۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنی ترقی رک جانے پر عدالت عظمیٰ سے رجوع کر کے اپنے حق میں فیصلہ بھی لیا۔دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی خالد خٹک کو اس وقت عمہدے ک ا چارج دیا گیاتھا جب سابق آئی جی اسلام آباد پولیس طارق مسعود یٰسین کی خدمات پنجاب کے حوالے کی گئی تھیں ۔واضح رہے کہ لبیک یارسول ؐاللہ کے 22روزہ احتجاج کے بعد پولیس کے آپریشن میں ناکامی سے وزارت داخلہ ایڈیشنل آئی جی خالد خٹک سے ناخوش تھی ۔ آپریشن میں ناکامی کا تمام ملبہ پولیس پر ڈال دیا گیا ہے ، جس کے بعد اسلام آباد پولیس میں جلد مزید تبادلوں کا بھی امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :