لاہور کی مہمان نوازی کے کیا کہنے‘ زندگی بھر یاد رکھوں گا‘میئر لندن صادق خان

بدھ 6 دسمبر 2017 21:53

لاہور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 دسمبر 2017ء)میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ لاہور کی مہمان نوازی کے کیا کہنے‘ زندگی بھر یاد رکھوں گا‘۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کے روز مقامی ہوٹل میں عشایئے سے خطاب کر رہے تھے‘ اس موقع پر میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید‘ صوبائی وزراء‘ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی و دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے‘ میئر لندن صادق خان نے کہا کہ شہر لاہور ثقافتی اور تاریخی لحاظ سے بہت اہمت رکھتا ہے جبکہ لاہور اور لندن ثقافت‘ اخلاقیات کے اعتبار سے جڑے ہوئے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہر کی ثقافت بہت اہم ہوتی ہے‘ شہر لاہور ثقافت کے لحاظ سے منفرد مقام رکھتا ہے‘ انہوں نے کہا کہ لاہور آنے کا تجربہ اچھا رہا اور لاہور کوجیسا سنا تھا اسے ویسا ہی پایا‘ انہوں نے کہا کہ ادھر آکر یہ محسوس ہوا کہ لاہور محفوظ ہاتھوں میں ہے‘ میئر لاہورنے اس موقع پر معززمہمان کو تحائف بھی پیش کئے،تقریب میں فنکاروں نے بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس سے معزز مہمان خوب محظوظ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :