عوامی تحریک کاانکوائری ٹربیونل رپورٹ کا اردو میں ترجمہ کر کے کتابچہ کی شکل میں ..
تازہ ترین : 1

عوامی تحریک کاانکوائری ٹربیونل رپورٹ کا اردو میں ترجمہ کر کے کتابچہ کی شکل میں تقسیم کرنے کا اعلان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ دسمبر ء)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹائون پر جسٹس علی باقر نجفی کے انکوائری ٹربیونل کی رپورٹ کو اردو میں ترجمہ کر کے کتابچہ کی شکل میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ٹربیونل رپورٹ کو اردو ترجمہ کر کے کتابچہ کی شکل دی جائے گی اور اس کی لاکھوں کاپیاں تقسیم کی جائیں گی ۔انہوںنے کہا کہ عوام کو آرٹیکل 62اور 63کی طرح انکوائری ٹربیونل کی رپورٹ بھی ازبر کرائیں گے ۔
وقت اشاعت : 06/12/2017 - 21:49:48

اپنی رائے کا اظہار کریں