سانحہ ماڈل ٹائون کے مرکزی ملزمان شہباز شریف ،رانا ثناء اللہ کو گرفتار کیا جائے:ڈاکٹر طاہر القادری
سربراہ عوامی تحریک کی عہدیداروں کو 24 گھنٹے کنٹینر تیار رکھنے کی ہدایت ،کارکنوں کو بھی تیار رہنے کا حکم جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ میں ذمہ داروں کا تعین کر دیا گیا،سرکاری رپورٹ مظلوموں کو سزائیں دلوانے کیلئے کافی ہے
بدھ 6 دسمبر 2017 21:46
(جاری ہے)
جسٹس باقر نجفی نے اپنی رپورٹ میں لکھ دیا پولیس نے وہی کیا جس کا اسے حکم دیا گیا تھا ،انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہونے والے تمام ذمہ داران حقائق چھپانے اور ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کرتے رہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس کو پیچھے ہٹنے کا حکم ثابت نہیں ہو سکا ۔انہوں نے اپنی 17 جون 2014 ء کی پریس کانفرنس میں بھی اس کا ذکر نہیں کیا۔ رانا ثناء اللہ اور ہوم سیکرٹری نے بھی اپنے بیان حلفی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی یہ حکم ثابت ہو سکا۔ جسٹس باقر نجفی کمیشن نے لکھا کہ افراد جھوٹ بولتے ہیں مگر حالات اور واقعات نہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوامی تحریک کے ذمہ داران سے کہا میرا کنٹینر 24گھنٹے تیار رکھیں اس میں مظلوموں کی مدد کا بہت سارا سامان ہے۔ کارکن بھی تیار رہیں،کسی وقت بھی نکلنے کی کال دے سکتا ہوں۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، جواد حامد، ساجد بھٹی، نعیم الدین چودھری، راجہ زاہد و دیگر رہنما شریک تھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ میں نے عمرہ پر جانا تھا عمرہ ایک نفلی عمل ہے مظلوموں کیلئے انصاف کی جدوجہد کرنا فرض ہے۔ آج حتمی لائحہ عمل کیلئے عوامی تحریک کی سنٹرل کورکمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں وکلاء بھی شریک ہونگے۔ عجلت میں کوئی فیصلہ نہیں کرینگے۔ انصاف کے راستے میں رکاوٹ محسوس ہوئی تو دھرنے کی کال بھی دینگے ۔مصدقہ کاپی مل گئی جسٹس باقر نجفی کمیشن کی مرتب کردہ رپورٹ حاصل کرنے کی کوشش بھی کرینگے اور ایک بار پھر موازنہ کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ میری پی ایچ ڈی کریمنالوجی پر ہے، ساری عمر لاء پڑھایا۔ قانون اور جرم کے فلسفے کو سمجھتا ہوں ۔پنجاب حکومت نے عدالت کے حکم پر جو رپورٹ جاری کی ہے وہ شہباز شریف، رانا ثناء اللہ کو مجرم ثابت کرنے کیلئے کافی ہے۔ رپورٹ کے نامکمل ہونے کا پروپیگنڈا دھوکا دہی پر مبنی ہے۔ رپورٹ میں جگہ جگہ ذمہ داروں کا تعین کیا گیا ہے۔ جسٹس باقر نجفی نے کمیشن کی کارروائی کا آغاز کرتے وقت پنجاب حکومت کو انکوائری ایکٹ کے سیکشن 11 کے تحت خط لکھا تھا کہ مجھے ذمہ داروں کے تعین کے اختیارات دئیے جائیں جو شہباز شریف کے حکم پر نہیں دئیے گئے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ رپورٹ میں یہ رقم ہے کہ بیریئر عدالت کے حکم پر لگے تھے اور 16 جون 2014 ء کی میٹنگ کا ایجنڈا ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی تھا اور اس میٹنگ میں شریک سب جانتے تھے کہ بیریئر عدالت کے حکم پر لگے تھے۔ انہوں نے کہا کہ باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کا صفحہ 66 اور 67 انتہائی اہم ہے۔ جسٹس باقر نجفی کمیشن نے لکھا کہ پولیس کی نفری اور غیر مسلح کارکنوں کے درمیان کوئی توازن، تناسب نظر نہیں آتا، یعنی اگر یہ آپریشن بیریئر ہٹانے کا تھا تو پولیس کی اتنی بھاری مسلح نفری کی پھر بھی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق گولی چلانے کا حکم کم از کم اے ایس پی، ڈی ایس پی یا ایس پی کی سطح کا افسر دیتا ہے مگر کمیشن میں پیش ہونے والے تمام ذمہ داران سے سوال کیا گیا کہ گولی چلانے کا کس نے حکم دیا سب خاموش رہے اور حقائق کو چھپاتے رہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ طے شدہ سمجھوتا تھا کہ کوئی کمیشن کو معلومات فراہم نہ کرے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ کے صفحہ 68 پر لکھا ہے حالات بتاتے ہیں کہ پیچھے کوئی آرڈر دینے والا تھا جس کی تعمیل کے سب پابند تھے۔ انہیں یہ ٹاسک دے کر بھیجا گیا تھا کہ ہر حال میں مقصد حاصل کرنا ہے چاہے کتنی ہی لاشیں کیوں نہ گرانی پڑیں۔ سچ کو دفن کرنے کی کوشش کی جاتی رہی۔ کمیشن نے یہ بھی لکھا کہ حقائق وہ نہیں ہیں جو کمیشن کے سامنے پیش ہونے والے ذمہ داران بتانے کی کوشش کرتے رہے حالات اس کے برعکس ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کمیشن نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ آئی جی مشتاق سکھیرا کو کن وجوہات کی بنا پر ہنگامی طور پر تعینات کیا گیا اور ڈی سی او لاہور کو ٹرانسفر کیا گیا انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے جھوٹا بیان حلفی دیا کہ مجھے ٹی وی کے ذریعے 17 جون 2014 ء صبح ساڑھے نو بجے علم ہوا حالانکہ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ 16 جون کی میٹنگ میں شریک تھے اور انہوں نے شہباز شریف کا پیغام اور ارادہ شرکاء تک پہنچایا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ بیریئر پولیس کی نگرانی میں لگے اور پولیس ان بیریئر کی حفاظت بھی کرتی رہی اور تین سال میں کسی ایک شہری کی طرف سے ان بیریئر کی وجہ سے کوئی شکایت ریکارڈ پر نہیں آئی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی طرف سے یہ کہنا کہ سابق آئی جی خان بیگ کو بدلنے جانے کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔ ان پر نااہلی یا کوئی اور محکمانہ کوتاہی کا الزام نہ تھا۔ جسٹس باقر نجفی نے صفحہ 69 پر لکھا حقائق حکومتی موقف کے برعکس نظر آتے ہیں۔ انہوں نے رپورٹ کے آخر میں ایک اہم جملہ بھی لکھا کہ رپورٹ پڑھنے والا خود ذمہ داری فکس کر لے گا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ دار کون ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ شریف برادران کے انسانیت کے قتل عام کی اس رپورٹ کا اردو ترجمہ کروارہے ہیں اور اس کی کاپیاں پورے ملک میں بانٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ دار اب سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔ سب پارٹیاں رابطے میں ہیں انہوں نے کہا کہ دو ٹکے کی نوکری کیلئے وزیر جھوٹ بول رہے ہیں۔ ان وزارتوں کیلئے ضمیر گروی رکھ رہے ہیں جن کے ختم ہونے میں چند دن باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے والے یاد رکھیں کہ اللہ کی عدالت بھی لگنی ہے وہ پیسوں کیلئے اور دنیا داری کیلئے اپنے ضمیروں کا سودا مت کریں سچ کا ساتھ دیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 6 دسمبر 2017 کی مزید خبریں
-
ن لیگ کے ایک اور رکن اسمبلی کی بغاوت
-
شوہر کے قتل کے مقدمے میں 18 سال جیل میں رہنے والی خاتون کو شواہد کی عدم موجودگی کے باعث رہا کر دیا گیا
-
فیض آباد دھر نا آپریشن ناکامی پر پہلا آفٹر شاک
-
عوامی تحریک کاانکوائری ٹربیونل رپورٹ کا اردو میں ترجمہ کر کے کتابچہ کی شکل میں تقسیم کرنے کا اعلان
-
لاہور کی مہمان نوازی کے کیا کہنے‘ زندگی بھر یاد رکھوں گا‘میئر لندن صادق خان
-
عمران خان نے شوکت خانم کے پیسے سے بیرون ملک آف شور کمپنی میں سرمایہ کاری کی: جاوید ہاشمی کا الزام
-
سانحہ ماڈل ٹائون کے مرکزی ملزمان شہباز شریف ،رانا ثناء اللہ کو گرفتار کیا جائے:ڈاکٹر طاہر القادری
-
پاکستان چین میں گوشت اور ڈیری مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے کیلئے ان شعبوں میں برآمدات کے وسیع مواقع رکھتا ہے ،ْسرتاج عزیز
-
مریم نوازنے پشاوریونیورسٹی میں تاریخی بیلے ڈانس کی ویڈیو شیئرکردی
-
مشال خان قتل کیس میں زخمی طالب علم عبدالله نے سعودی عرب سے ویڈیو لنک کے ذریعہ بیان ریکارڈ کروایا
-
پیپلز پارٹی کی جانب سے گولڈن جوبلی سالگرہ کے جلسے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے اخراجات کیے جانے کا دعوی
-
پاکستانی سفیر جاوید ملک کی بحرینی شیخ سلمان بن خلیفہ ال خلیفہ سے خصوصی ملاقات
-
الیکشن کمیشن کے کئی افسران کی تقرریاں اور تبادلے
-
سپریم کورٹ نے شرجیل میمن و دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا،سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی
-
امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کر لیا
-
وزیر اعلی سندھ اور سابق سٹی ناظم مصطفی کمال سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہو گئے
-
جب تک اختیارات کسی ایک اتھارٹی کے پاس نہیں ہوں گے مسئلہ حل نہیں ہوسکتا یہاں اختیارات اور حدود کا تنازعہ ہے،
-
کراچی میں پولیو وائرس کانیا کیس سامنے آگیا ،ْ رواں سال شہر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعدا ددو ہوگئی
-
اورنج لائن منصوبے کا 78فیصد تعمیراتی کام مکمل ‘ چینی عملہ پانچ سال تک ٹرین کا نظام چلائے گا‘خواجہ احمد حسان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ ،چیئرمین پیمرا کی تعیناتی چیلنج کرنے بارے درخواست پر سماعت 7دسمبر تک کیلئے ملتوی
-
سوات میں فورسز کا آپریشن، مولوی فضل اللہ کے 2 قریبی ساتھی ہلاک ہوگئے
-
کھلے دودھ پر مکمل پابندی ،متبادل پاسچرائزیشن عمل لاگو کرنے کے لیے تیاریاں جاری
-
پی آئی اے کے چترال سے اسلام آباد جانے والے طیارہ حادثے کا ایک سال کل مکمل ہو جائیگا
-
ن لیگ کے 65 ایم این ایز ہمارے حکم پر اپنے استعفے پیش کریں گے،پیر خواجہ عطاء اللہ تونسوی کا دعوی
-
اقلیت کا لفظ تبدیل کرکے آئین کے مطابق نان مسلم کیا جائے‘ اقلیتوں کو محسوس ہونا چاہیے کہ اس ملک میں ان کے حقوق سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔سپریم کورٹ
-
پرویز مشرف کا مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے اپنے دور میں مجاہدین کو جہاد کیلئے بجھوانے کا فیصلہ واپس لینے پر اظہارندامت
-
اسرائیل میں سفارتخانہ منتقل کرنے کے امریکی اقدام سے دو ریاستوں کاحل دفن ہوجائے گا،خواجہ آصف
-
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر کرنے کیلئے کیپٹل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
مریم نواز نے پارٹی چھوڑنے پر میرے متعلق جو ٹویٹ کئے ان کے جوابات وہی دیں گی،جاوید ہاشمی
-
استعفیٰ کی ڈیمانڈ ساڑھے 4سال سے ہو رہی ہے ، رانا ثناء اللہ
-
پیر حمید الدین سیالوی کا حکومت سے علیحد گی کا اعلان
-
امریکہ کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کا اعلان ،عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا
-
بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کاامریکی اعلان ،اسرائیل نے امریکی فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا
-
ایفی ڈرین کوٹہ کیس، ن لیگ کے حنیف عباسی کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا، کیس حتمی مراحل میں داخل ہو گیا
-
پاک فوج نے رواں سال افغانستان میں اغوا ہونے والے پاکستانی انجینئر ملک فیض احمد کو بازیاب کروا لیا
-
ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے متوقع اعلان نے اسلامی ممالک کے عوام کو انتہائی بے چین اور مایوس کیا ہے، قائد ایوان سینیٹ راجہ ظفرالحق
-
یمن، لبنان اور شام میں افراتفری پھیلانے میں ایران ملوث ہے:امریکی وزیر خارجہ
-
بھارت کا زمین سے فضاء میں مارکرنے والا اکاش میزائل کا تجربہ
-
سعودی اٹارنی جنرل، انسداد کرپشن مہم کا پہلا مرحلہ آئندہ چند ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا
-
امریکی سفارت خانے کے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی عالم اسلام کے لیے اشتعال انگیز ہو گی،امریکا باز رہے،شاہ سلمان
-
واشنگٹن :سٹیڈیم کو دھماکہ خیز مواد سے گرانے کی کوشش کامیاب ،چند ہی سکینڈ میں زمین بوس
-
امریکی ریاست کیلیفورینا کے جنگلات میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک ، ہزاروں بے گھر
-
امریکا کی اپنے شہریوں کو القدس کے سفرسے محتاط رہنے کی ہدایت
-
سات ہزار پانچ سو پچاس سعودی خواتین نے بیرون ممالک سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیے
-
مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانا مسلمانوں کیلئے سرخ لکیر کی مانند ہے، ٹرمپ اس کو عبور نہ کریں، ترک صدر
-
امریکی بمبار طیارے بی وب بی کی جزیرہ نما کوریا پر پروازیں
-
کوئٹہ،امریکی حکومت کا بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور پولیس کی جان ومال کی حفاظت کے لئے 6 بکتربند گاڑیوں کا عطیہ
-
وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کی دو دریا پر قتل ہونے والے ظافر فہیم کے گھر آمد،
-
احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت
-
حکومتی دعوئوں کے باوجود ملک کے 5 ہزار سے زائد فیڈرز پر زیرو لوڈ شیڈنگ نہ ہوسکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.