مریم نوازنے پشاوریونیورسٹی میں تاریخی بیلے ڈانس کی ویڈیو شیئرکردی
تازہ ترین : 1

مریم نوازنے پشاوریونیورسٹی میں تاریخی بیلے ڈانس کی ویڈیو شیئرکردی

پشاورکی تاریخ میں پہلی یونیورسٹی میں بیلے ڈانس،عمران خان کےنئےپاکستان میں بےحیائی عروج پرہے،یونیورسٹی میں بھی مجرے شروع ہوگئے ہیں۔ن لیگ کی مرکزی رہنماء مریم نواز

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ دسمبر ء):مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے پشاوریونیورسٹی میں بیلے ڈانس کی ویڈیو شیئرکردی۔ مریم نوازنے کہاکہ یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان،پشاورکی تاریخ میں پہلی یونیورسٹی میں بھی بیلے ڈانس شروع ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز مسلم لیگ ن کی حکومت کی کارکردگی اجاگرکرنے اورمخالفین کیخلاف تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پشاورکی تاریخ میں پہلی یونیورسٹی میں بھی بیلے ڈانس ہواہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے نئے پاکستان میں بے حیائی عروج پر ہے یونیورسٹی میں بھی مجرے شروع ہوگئے ہیں۔ایک موقع پرانہوں نے کہاکہ عمران خان نے اب تعلیمی اداروں میں بھی ڈانس شروع کروادیاہے۔انہوں نے کہاکہ یہ عمران خان کانیاپاکستان ہے۔

مریم نوازنے پشاور یونیورسٹی میں بیلے ڈانس کی ویڈیوسوشل میڈیاپربھی شیئرکی۔واضح رہے گزشتہ روزمریم نوازنے پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے میں شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کوبھی کڑی تنقید کانانہ بنایاتھا۔مریم نوازنے کہاکہ اپنی بیوی کوقتل کروانے کے بعد آصف زرداری ڈانس کررہے ہیں۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں
وقت اشاعت : 06/12/2017 - 20:49:17

اپنی رائے کا اظہار کریں