الیکشن کمیشن کے کئی افسران کی تقرریاں اور تبادلے

بدھ 6 دسمبر 2017 19:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 دسمبر 2017ء) الیکشن کمیشن نے کئی افسران کی تقرریاں اور تبادلے کر دیئے ہیں جبکہ کئی افسران کے تبادلے منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر سرگودہا عابد حسین کو تبدیل کرکے ریجنل الیکشن کمشنر ملتان جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملتان II محمد یوسف کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد محمد ندیم زبیر کو تبدیل کرکے ریجنل الیکشن کمشنر سرگودہا تعینات کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چترال سیّد گلریز عباس رضوی کو ڈپٹی ڈائریکٹر کنفیڈنشل الیکشن کمشنر سیکرٹریٹ اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پاکپتن زاہد سبحانی کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیم اختر خان کو گریڈ 18 میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر رحیم یار خان وسیم اختر کا ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مٹیاری تبادلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فیصل آباد I علی عبدالله خالد جنہیں تبدیل کرکے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا تھا ان کا تبادلہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالقادر عارف کا تبادلہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مٹیاری سعید احمد سومرو جن کا تبادلہ بطور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لہری کیا گیا تھا وہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملتان I کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملتان II کی خالی آسامی کا چارج بھی دیدیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :