لاہور، اوبرو کریم کو سیمی کمرشل کرنے کا فیصلہ

جمعرات 23 نومبر 2017 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء)صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والی دو نجی کمپنیوں اوبرو کریم کو سیمی کمرشل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز کے اس اقدام سے گاڑیوں کے مالکان کو سہولت دستیاب ہوگی یہ بھی بتایاگیا ہے کہ مذکورہ دونوں کمپنیوں کے زیر استعمال گاڑیوں کی رجسٹریشن ڈومیسٹک ہے جبکہ ان کا استعمال کمرشل بنیادوں پر کیا جا رہا ہے اس حوالے سے سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا ہے کہ مذکورہ دونوں کمپنیوں کے زیر استعمال گاڑیاں محکمہ ایکسائز میں ٹرانسفرفیس جمع کروا کر خود کو سیمی کمرشل کروا سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :