امریکا پاکستان کی مدد کے بغیر افغانستان میں امن قائم نہیں کرسکتا ،ْ احسن اقبال

افغانستان میں صرف امن نہیں بہت اور کچھ کرنے کی ضرورت ہے ،ْوزیز داخلہ کی غیر ملکی میڈیا سے با ت چیت

جمعرات 23 نومبر 2017 22:51

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی مدد کے بغیر افغانستان میں امن قائم نہیں کرسکتا۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تعلقات کی بہتری کے لئے امریکا سے مذاکرات جاری ہیں ،ْ افغانستان میں امن کے لیے بھی مذاکرات ہورہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ افغانستان میں امن کا قیام پرٴْامن پاکستان کا ضامن ہے، افغانستان میں صرف امن نہیں بہت اور کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

نجی ٹی و ی کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک امریکا تعاون خطے کے امن واستحکام کے لئے ناگزیرہے، خطے کے ممالک کو افغان امن کے لئے متحد ہونا چاہئے۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال کی اجازت نہیں دیتا، امید ہے دیگر ممالک بھی اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کی خانہ جنگی پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے، پڑوسی ملک کا افغانستان میں کردار قیام امن کے لئے نہیں۔

انہوں نے پاکستان میں قبل ازوقت انتخابات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نئی حد بندی سے قبل انتخابات بہت سی جماعتوں کو قبول نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تحا کہ قطر سے متعلق خلیجی بحران پر پاکستان کو شدید تشویش ہے، خلیج میں امن پاکستان سمیت خطے کے تمام ممالک کیلئے اہم ہے۔