ن لیگ کے وزیراعلی کے 2 قریبی ساتھیوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

جمعرات 23 نومبر 2017 22:56

کراچی: (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء) ن لیگ کے وزیراعلی کے 2 قریبی ساتھیوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تفصیلات کے مطابق مفاہمت کے بادشاہ نے ملک کی سیاست میں طوفان برپا کردیا۔ بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کے دو قریبی رشتیدار نواب میر شاہجہاں زہری نوابزادہ میر یوسف خان زہری شامل ہیں جبکہ میر نواب خان مینگل وڈیرہ محمد نواز محمد خان بروہی بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے تاہم علی مدد جتک کی قیادت میں آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

جس کے بعد آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا اگلا وزیر اعلی جیالا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :