بیگم کلثوم نواز نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا

جمعرات 23 نومبر 2017 23:48

لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء)بیگم کلثوم نوازشریف نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی صحت اب بہترہے جس کے باعث انہوں نے پاکستان جانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ بیگم کلثوم نواز دسمبر کے آخری ہفتے پاکستان روانہ ہوں گی اوربیگم کلثوم نواز 3 ہفتے لاہور قیام کریں گی تاہم نواز شریف اور مریم نواز کی 2 دسمبر کو لندن آمد متوقع ہے جبکہ بیگم کلثوم نواز علاج کے لیے جنوری کے دوسرے ہفتے لندن واپس آئیں گی اورصدر مسلم لیگ ن نواز شریف 25 دسمبر کو سالگرہ منائیں گے جب کہ اس موقع پرنواز شریف ،اپنی والدہ اور اہلیہ محترمہ کلثوم نواز کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نوازشریف الیکشن جیتنے کے بعد پہلی بار پاکستان واپس آرہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :