متبادل توانائی بورڈ نے گھریلو سطح پر شمسی توانائی کیلئے نیٹ میٹرنگ کیلئے سرٹیفکیشن ریگولیشن کی منظوری دیدی

اب صارفین باآسانی گھریلو سطح پر شمسی توانائی سے پیدا بجلی کو حکومت کو فروخت کر سکیں گے ملک میں گھریلو سطح پر شمسی توانائی سے 5000 سے 7000 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے ، ہم صارفین کے دروازوں پر ایک منافع بخش بجلی پیدا کرنے کا کاروبار کا رہے ہیں، اس سے نہ صرف نیشنل گرڈ پر دباو کم ہوگا بلکہ گرمی کے موسم میں وافر مقدار میں بجلی بھی میسر ہوگی، وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری کا اجلاس سے خطاب

بدھ 22 نومبر 2017 20:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات نومبر ء) متبادل توانائی بورڈ نے گھریلو سطح پر شمسی توانائی کیلئے نیٹ میٹرنگ کیلئے سرٹیفکیشن ریگولیشن کی منظوری دیدی جس کے بعد اب صارفین باآسانی گھریلو سطح پر شمسی توانائی سے پیدا بجلی کو حکومت کو فروخت کر سکیں گے۔بدھ کو متبادل توانائی بورڈ کا وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔

متبادل توانائی بورڈ نے گھریلو سطح پر شمسی توانائی کیلئے نیٹ میٹرنگ کیلئے سرٹیفکیشن ریگولیشن کی منظوری دی۔ اب صارفین باآسانی گھریلو سطح پر شمسی توانائی سے پیدا بجلی کو حکومت کو فروخت کر سکیں گے۔ وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن نے متبادل توانائی بورڈ کی عمدہ کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری پاور ڈویژن اور بی او ڈی کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن نے کہاکہ ملک میں گھریلو سطح پر شمسی توانائی سے 5000 سے 7000 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے ۔ 250کے وی تک شمسی توانائی سے سے بجلیکیلئے صارفین اب دونوں میں متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی فروخت کر سکیں گے ۔انھوںنے کہاکہ صارفین ضرورت کی بجلی خود بھی استعمال کریں گے، ہم صارفین کے دروازوں پر ایک منافع بخش بجلی پیدا کرنے کا کاروبار کا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس سے نہ صرف نیشنل گرڈ پر دباو کم ہوگا بلکہ گرمی کے موسم میں وافر مقدار میں بجلی بھی میسر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :