اسحاق ڈار نے مستعفیٰ ہونے کے بعد سرکاری رہائشگاہ بھی چھوڑ دی۔

بدھ 22 نومبر 2017 21:22

اسلام آباد:(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات نومبر ء)سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مستعفیٰ ہونے کے بعد سرکاری رہائشگاہ بھی چھوڑ دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سرکاری رہائشگاہ بھی چھوڑ دی ہے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کو تالے لگ گئے ہے تاہم اسحاق ڈار کا تمام ضروری سامان لاہور منتقل کر دیا گیا ہے اوروزیر خزانہ کے گھر منسٹر انکلیو پر مامور سرکاری عملہ بھی واپس کر دیا گیا۔

اسحاق ڈار منسٹر انکلیو کے لاج نمبر 18 میں رہائش پزیر تھے۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈارنے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جبکہ ان پر علالت کے بعد سے مستعفیٰ ہونے کے لیے کافی دباؤ تھا جبکہ آج انہوں نے اپنے عہدے سے متعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہےاور وزیر خزانہ کا استعفی وزیر اعظم کو بھی موصول ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :