چین دلائی لامہ کی سرگرمیوں کے تناظر میں سی پیک بارے بھارتی تحفظات پر غور کر سکتا ہے،

بھارت سے دوستی اور تجارتی معاہدے بارے نا گزیر اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں، بیجنگ سفیر لوگوز ہوئی چین اور بھارت مابین معاملہ فہمی کی ضرورت ہے، چین میں پاکستانی سفیر مسعود اظہر کا بیان

بدھ 22 نومبر 2017 21:53

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات نومبر ء)چین سی پیک پر بھارتی تحفظات کو ختم کرنے کے لئے کشمیر سے متبادل راستہ پر غور کر سکتا ہے، سی پیک کے نام کی تبدیلی بھی زیر غور ہے،چین بھارت سے دوستی اور تجارتی معاہدے کو پورا کرنے کے لئے نا گزیر اقدامات ضرور کرے گا، دونوں اطراف سے معاملہ فہمی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین بھارتی خدشات کو رفع کرنے کے لئے سی پیک کے جموں کشمیرسے گزرنے والے راستہ کے لئے متبادل راستے پر غور کر سکتا ہے چینی امور کے ماہرین کے ساتھ بات چیت میں بیجنگ کے سفیر لوگو زہوئی نے مرکزبرائے مطالعہ چین و جنوب مشرق میں خطاب کے دوران کہا کہ چین نے متبادل راستوں کا تجزیہ کیاہے ۔ چین بھارت سے دو طرفہ دوستی اور تجارتی معاہدے کو پورا کرنے کا خواہاں ہے۔

چین سی پیک کوریڈور کا نام بھی تبدیل کر سکتا ہے۔ سفیر نے مزید کہا کہ جب تک دلائی لاما کی موجودگی اور سرگرمیاں چین کے لئے ایک مسئلہ رہتی ہیں ہمیں انتہائی احتیاط برتنا ہو گی۔ بیجنگ میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود اظہر نے کہا ہے کہ بھارت کے خدشات چین کے لئے مساوی حیثیت رکھتے ہیں لہٰذا دونوں طرف سے معاملہ فہمی کی ضرورت ہے۔