موجودہ تنائوختم کرنے کی ذمہ داری صرف نوازشریف کی نہیں ہے، اپنے خلاف کھلنے والے محاذ کودلچسپی سے دیکھ رہا ہوں

،سیاستدانون کی طرح اسٹیبلشمنٹ کے بہت سے لوگوں سے بھی لڑائی نہیں چاہتے، ہماراساتھ نہ دینے والے کل جمہوریت کے دعویدار ہونے کا دعوی نہیں کرسکیں گے، قومی اسمبلی میںجو ارکان جان بوجھ کرنہیں آئے ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے،نوازشریف کے دل میں انتقام اور بدلے کی کوئی بات نہیں ہے،ریلوے کی سالانہ آمدنی کو 40ارب تک پہنچادیا ہے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 22 نومبر 2017 22:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات نومبر ء)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ موجودہ تنائوختم کرنے کی ذمہ داری صرف نوازشریف کی نہیں ہے، اپنے خلاف کھلنے والے محاذ کودلچسپی سے دیکھ رہا ہوں،سیاستدانون کی طرح اسٹیبلشمنٹ کے بہت سے لوگوں سے بھی لڑائی نہیں چاہتے، ہماراساتھ نہ دینے والے کل جمہوریت کے دعویدار ہونے کا دعوی نہیں کرسکیں گے، قومی اسمبلی میںجو ارکان جان بوجھ کرنہیں آئے ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے،نوازشریف کے دل میں انتقام اور بدلے کی کوئی بات نہیں ہے،ریلوے کی سالانہ آمدنی کو 40ارب تک پہنچادیا ہے۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق قانون سازی پر آصف زرداری بلاول کی بات مان لیںتو بہتر ہوگا،سینیٹ سے قانون پاس نہ ہوا، تو کسی کو کچھ نہیں ملے گا، ساتھ نہ دینے والے کل جمہوریت کے دعویدار ہونے کا دعوی نہیں کرسکیں گے،قومی اسمبلی میں جو لیگی ارکان جان بوجھ کر نہیں آئے تھے ان سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے، ذاتی رائے یہ ہے کہ ایسے لوگوں سے جان چھڑا لینی چاہیے،نوازشریف کے دل میں انتقام اور بدلے کی کوئی بات نہیں ہے، پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کے معاملات جان بوجھ کر اچھالے جارہے ہیں، کوشش ہے کہ ذاتی معاملات میڈیا پر نہ جائیں، سیاستدانوں کی طرح اسٹیبلشمنٹ کے بہت سے لوگوں سے بھی لڑائی نہیں چاہتے، جو کچھ سیاستدانوں کے ساتھ ہوتا ہے،90 فیصد تو ہم بتاتے ہی نہیں،زیادتیوںسے متعلق بیانیہ نہیں بدل سکتے، عوام کو کیا منہ دکھائیں گے، لاوارث آدمی نہیں ہوں۔

(جاری ہے)

موٹر سائکل پر بھی سفر کیا اب لاکھوں کا ٹیکس دیتا ہوں، ریلوے کی آمدنی کو40ارب روپے سالانہ تک پہنچادیا ہے۔