نوازشریف سے جب بھی ہاتھ ملایا انہوںنے ہمیشہ دھوکا دیا ،

نوازشریف اپنا بویا خود کاٹ رہے ہیں ‘بلاو ل بھٹو زرداری نوازشریف نے پی سی او ججز کو تحفظ دیا ،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی محبت میں آکر میثاق جمہوریت کو توڑا ‘چیئر مین پیپلزپارٹی

بدھ 22 نومبر 2017 23:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات نومبر ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوز رداری نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف سے جب بھی ہاتھ ملایا انہوںنے ہمیشہ دھوکا دیا ، نوازشریف اپنا بویا خود کاٹ رہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات چودھری منظو احمد سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹوزردار ی نے کہاکہ نوازشریف اپنا ماضی دیکھیں اور پھرہم سے گلہ کریں ہم نے جب بھی ان سے ہاتھ ملایا تو انہوںنے ہمیں ہمیشہ دھوکاہی دیا ۔اور آج کل جو صورت حال ہے وہ نوازشریف کی اپنی ذات کی وجہ سے اس میں ہم سے ہم سے گلہ کیساوہ اپنا بویا خود کاٹ رہے ہیں ۔ انہوںنے پی سی او ججز کو تحفظ دیا اور سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی محبت میں آکر میثاق جمہوریت کو توڑا ۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے کبھی کسی سے بے وفائی نہیں کی ہم نے ہمیشہ اصولوںکی سیاست کی ہے میرے نانا اور والدہ بھی اعلیٰ سیاست کے اقدار کے امین رہے ہیں اور ہم بھی اسی پر کاربند ہیں ۔