ہزارہ موٹروے کے پہلے فیز کی تعمیر مکمل، 15 دسمبر کو افتتاح کر دیا جائے گا

جمعرات 23 نومبر 2017 00:59

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات نومبر ء) ہزارہ موٹروے کے پہلے فیز کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک منصوبے کے تحت تعمیر ہونے والی ہزارہ موٹروے کے پہلے فیز کی تعمیر کومکمل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حسن ابدال سے لے کر ہری پور تک کے فیز کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ جبکہ 15 دسمبر کو ہزارہ موٹروے کو باقاعدہ افتتاح کے بعد عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ ہزارہ موٹروے کو سی پیک منصوبے کے اہم ترین تعمیراتی منصوبے کی اہمیت حاصل ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے مانسہرہ سے اسلام آباد تک کا سفری وقت 4 گھنٹے سے کم ہو کر 1 گھنٹہ ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :