بدکردار پارٹی کا صدرہوسکتا ہے تو نااہل شخص پارٹی کا صدر کیوں نہیں ہو سکتا نواز شریف عوام دشمن اور جمہوریت دشمن قوتوں کے خلاف مزاحمت کر یں گے

‘عمران خان جمہوریت مخالف اور عوام مخالف گماشتے کے طورپر سامنے آئے ہیں عوامی ریفرنڈم 2018 میں 21کروڑ عوام اپنا فیصلہ دیں گے‘ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے گزارش ہے پنڈی کے شیطان اور جمہوریت مخالف کو پہچانیں وہ سپریم کورٹ کو عوام کے سامنے اور عوام کو عدلیہ کے سامنے کھڑا کرنا چاہتے ہیں ‘جمہوریت دشمن کی پٹیشنز کو چیف جسٹس آف پاکستان باہر نکالیں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں‘ہمیں عدلیہ پر فخر ہے لیکن گماشتہ قوتیں جمہوری مخالف ہر چیز کو کھینچ کر عدلیہ میں لیجارہے ہیںاب لگتا ہے یہ لوگ پارلیمنٹ میں ممبران کی نامزدگی بھی عدلیہ میں لے جائیں گے‘شہبازشریف حکومت نے میرٹ اور دیانتداری سے عوام کی خدمت کی اور ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان کی پنجاب اسمبلی کیفے ٹیر یا میں پر یس کانفر نس

بدھ 22 نومبر 2017 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات نومبر ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ بدکردار پارٹی کا صدرہوسکتا ہے تو نااہل شخص پارٹی کا صدر کیوں نہیں ہو سکتا نواز شریف عوام دشمن اور جمہوریت دشمن قوتوں کے خلاف مزاحمت کر یں گے ‘عمران خان جمہوریت مخالف اور عوام مخالف گماشتے کے طورپر سامنے آئے ہیں عوامی ریفرنڈم 2018 میں 21کروڑ عوام اپنا فیصلہ دیں گے‘ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے گزارش ہے پنڈی کے شیطان اور جمہوریت مخالف کو پہچانیں وہ سپریم کورٹ کو عوام کے سامنے اور عوام کو عدلیہ کے سامنے کھڑا کرنا چاہتے ہیں ‘جمہوریت دشمن کی پٹیشنز کو چیف جسٹس آف پاکستان باہر نکالیں اور عوام کو فیصلہ کرنا دیں‘ہمیں عدلیہ پر فخر ہے لیکن گماشتہ قوتیں جمہوری مخالف ہر چیز کو کھینچ کر عدلیہ میں لیجارہے ہیںاب لگتا ہے یہ لوگ پارلیمنٹ میں ممبران کی نامزدگی بھی عدلیہ میں لے جائیں گے‘شہبازشریف حکومت نے میرٹ اور دیانتداری سے عوام کی خدمت کی اور ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی‘آج (جمعرات ) شروع ہونیوالا پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15روز تک جاری رہیگا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کیفے ٹیر یا میں پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ میں 90سی2017سے ممبر چلا آ رہا ہوں ان ادوارمیں کورم کی اس طرح نشاندہی نہیں ہوتی رہی جس طرح اب ہوتی ہے کورم کی نشاندہی حکومت کے حق میں جاتی ہے بات چیت اور مخالفت کی جائے لیکن کورم کی نشاندہی درست نہیں موجودہ حکومت کو ساڑھے چار سال ہوگئے اب اس بار سب سے زیادہ قانون سازی ہوئی قانون سازی میں کورم کی نشاندہی پر اپوزیشن کو منع نہیں کیابلکہ کورم پورا کیاہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر قانون نے کہا کہ 56کمپنیوں کے آڈٹ پر جو بلند بانگ دعوے کیے جا رہے ہیںمیں ایسے لوگوں کو کہوں گا کہ معمولی نقائص سے اعتراضات سے کرپشن نہیں ہوتی تمام کمپنیوں میں اندرونی اور بیرونی طورپرآڈیٹر جنرل تعینات کئے گئے ہیں آڈیٹر جنرل پاکستان اپنا شیڈول دیتے ہیں تاہم 65کمپنیوں کے آڈٹ کروائے گئے ہیں ایک سے دو سال تاخیر شیڈول پر مبنی ہوتی ہے صاف پانی سمیت متعدد منصوبوں میں کرپشن نیب نے نہیں پکڑا بلکہ حکومت نے پکڑا ہے 56کمپنیوں میں کرپشن سامنے آنے پر گریڈ 21اور22کے افسران کی تحقیقات ہو رہی ہیں حکومتی اداروں میں کمپنیوں کے اندر مختلف سطح پر آڈٹ سے کرپشن سسٹم خود الرٹ کرکے اسے روکا جاتا ہے حکومتی سب منصوبوں میں نیب آئے اور تحقیقات کرے ان کو خوش آمدیدکہتے ہیں جو بھی ہوگا سب کے سامنے لائے۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف عوام دشمن اور جمہوریت دشمن قوتوں کے خلاف مزاحمت کے استعارہ کے طورپرسامنے آئے ہیں عوام نے لاہورسے ایبٹ آباد تک نواز شریف کو شناخت اورساتھ دینے کا فیصلہ دیاہے پارلیمنٹ میں تمام دبا? کے باوجود جو چلنے کے قابل بھی نہیں تھے وہ نواز شریف کے ساتھ کھڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جمہوریت مخالف اور عوام مخالف گماشتے کے طورپر سامنے آئے ہیں جمہوریت اور عوام دشمن کا گماشتہ عوامی ریفرنڈم 2018 میں اس پر 21کروڑ عوام اپنا فیصلہ دیں گے جمہوریت مخالف 70سالہ ہتکھنڈے عدلیہ کے کندھے کو استعمال کرکے کرنا چاہتے ہیںمیں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے گزارش کر نا چاہتاہوں پنڈی کا شیطان اور جمہوریت مخالف کو پہچانیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت دشمن کی پٹیشنز پر چیف جسٹس آف پاکستان انکوکو باہر نکالیں اور عوام کو فیصلہ کرنا دیں ن لیگ نے فیصلے پر عمل کیا لیکن اس فیصلے پر اپیل کا حق تو ہے بات کرنا عدالتوں سے ٹکرا? نہیں ہے یہ الزام غلط ہے نواز شریف کی ٹکرا? کی پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو فیصلوں پر تنقید بے نظیر بھٹو اور چودھری اعتزاز احسن نے کی ہے کسی نے نہیں کی زرداری صاحب اپنی سوچ کے انسان ہیں اچھا کیا لگی لپٹی نہیں رکھی صاف کہہ دیا پہلے کسی اور کی اب جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجانے کا فیصلہ کیا ہے جن کی اینٹ سے اینٹ بجانے کا فیصلہ کیا تھا ان کیاینٹ جوڑ رہے ہیں لیکن جمہوریت کی اینٹ بجا رہے ہیں اس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کا شیطان گھٹیا بکواس کررہاتھا اورکہتا رہا کہ ن لیگ کے خلاف 70اور85ممبران ہوگئے ااب کہتا فنڈز کے منہ کھول دئیے گئے یہ لوگ راندہ درگاہ ہوں گے بدکردار پارٹی کا صدرہوسکتا ہے تو نااہل شخص پارٹی کا صدر کیوں نہیں ہو سکتا ۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثنائ اللہ خان نے کہا کہ معافی اور صلح کرنے میں مضائقہ نہیں جس جذبے کے ساتھ مذہبی جماعتوں کے کارکنان دھر نے میں بیٹھے ہیں ان سے کسی کو اختلاف نہیں طریقہ کار سے اختلاف ہے شہریوں کو مشکلات ہیں دھرنا جاری رکھیں جگہ تبدیل کرکے لریڈ گرا?نڈ چلے جائیں اسلام آباد دھرنے والوں کے مطالبات پر ہم آہنگی ہو گئی لیکن زاہد حامد مستعفی ہوں اورراجہ ظفر الحق کی رپورٹ تک مستعفی ہونے کے مطالبے پر ڈیڈ لاک ہوا ہے اب علما کی کمیٹی بنائی ہے جو مذاکرات کرے گی۔