اسحاق ڈار وزیر بےمحکمہ بن گئے، وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی خود سنھبالیں گے

بدھ 22 نومبر 2017 22:23

اسلام آباد:(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات نومبر ء) اسحاق ڈار وزیربےمحکمہ بن گئے جبکہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش یونے کے بعد وزیراعظم خود وزارت خزانہ کے امور سنھبالیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابقٓ اسحاق ڈار کو وزیر بے محکمہ بنا دیا گیا اوروزیر اعظم نے اسحاق ڈار سے وزارت خزانہ کا چارج واپس لے لیا جبکہ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عیاسی نے فیصلہ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے مشاورت کے بعد کیا تاہم وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی خود وزارت خزانہ کے امور دیکھیں گے اورمفتاح اسماعیل معاون خصوصی ہونگے۔

واضح رہے کہ سابق وزیرخزانہ نے اپنی طویل علالت کے باعث اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کے لیے وزیراعظم کو خط لکھا تھا جس کو منظور کرلیا گیا ہے تاہم قانون کے مطابق اسحاق ڈار دو ماہ تک واپس اپنے عہدے کا چارج سنھبال سکتے ہیں۔