اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے حکومتی احکامات پر عمل کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

بدھ 22 نومبر 2017 23:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات نومبر ء) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے حکومتی احکامات پر عمل کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسلام آباد میں جاری مذہبی جماعتوں کے دھرنوں کے حوالے سے فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔

حکومت جو بھی فیصلہ لے گی فوج اس پر عمل کرے گی۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ فوج کا کام ملک کے سیکورٹی معاملات کی دیکھ بھال ہے۔ فوج اپنے کام میں مصروف ہے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ کامیابی سے جاری ہے۔ فوج اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کر رہی ہے۔ سیاسی معاملات کے حوالے سے فوج مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ خواہش کے ملک کے تمام ادارے مل جل کر اتحاد و اتفاق کیساتھ کام کریں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔ پاکستان کی درخواست پر ہی سوئزلینڈ کی حکومت نے براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کی ہے۔

متعلقہ عنوان :