بیٹا پیدا نہ ہونے کا غم ،معصوم بیٹی پر کھولتا تیل پھینک دیا

منگل 21 نومبر 2017 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ نومبر ء):گوجرانوالہ میں بیٹا پیدا نہ ہونے پر سفاک باپ نے پانچ ماہ کی بچی عائلہ پر کھولتا تیل پھینک دیا ۔

(جاری ہے)

والدہ کے مطابق حسن بچی پر تشدد کرتا تھا اور اسے کئی بار یتیم خانے بھیجنے کی کوشش کی،باپ کا شفقت بھرا سایہ نفرت میں اس قدر بدلا کہ معصوم بچی کے جسم کا تیس فیصد حصہ جھلسا دیا ۔میڈیا تفصیلات کے مطابق سنگدل باپ اتنا بے رحم تھا کہ پہلے تیل گرم کیا پھر بچی کو ٹھنڈے فرش پر لٹا کر اس پر گرم تیل پھینک دیا۔بیوی نے کہا کہ اس کا شوہر نشئی ہے ملزم واقع کے بعد فرار ہو گیا تھا تاہم گوجرانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں کامونکی سے گرفتار کر لیا ہے ۔  

متعلقہ عنوان :