سپریم کورٹ میں نااہل شخص کے پارٹی صدر بننے کیخلاف شیخ رشید کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

منگل 21 نومبر 2017 18:34

 اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ نومبر ء): سپریم کورٹ نے نااہل شخص کے پارٹی صدربننے کیخلاف شیخ رشید کی اپیل چیمبرمیں سماعت کیلئے مقررکرلی، چیف جسٹس ثاقب نثارکل اپنے چیمبرمیں درخواست پرسماعت کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے نااہل شخص کے پارٹی صدر بننے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔ جبکہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات لگا کردرخواست مسترد کر دی تھی۔تاہم چیف جسٹس سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات ایکٹ پٹیشن پراپیل پرسماعت مقرر کردی ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثاراپنے چیمبرمیں کل سماعت کریں گے۔ واضح رہے حکومت نے انتخابی ایکٹ میں نااہل شخص کوپارٹی صدر بنانے کیلئے بل پاس کیا۔جس پرنوازشریف پارٹی صدر بن گئے۔

متعلقہ عنوان :