سی پیک چین اور پاکستان مابین نئی طرز کے تعاون کا فریم ورک

چین و پاکستان مابین طویل مدتی معاشی و تجارتی تعاون ہے، سی پیک صرف چین و پاک کے لئے نہیں بلکہ علاقائی رابطے اور عام خوشحالی کا ذریعہ ہے، چین پاکستان کیساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون کے لئے پر اعتماد ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

منگل 21 نومبر 2017 19:51

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ نومبر ء)چین اور پاکستان مابین نئی طرز کے تعاون کا فریم ورک موجود ہے، چین اور پاکستان مابین معاشی اور تجارتی تعاون کی طویل مدتی ترقی بھی شامل ہے،سی پیک صرفپاک چین کے لئے فائدہ مند نہیں بلکہ یہ علاقائی رابطے اور عام خوشحالی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے،چین پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون کے لئے پر اعتماد ہے۔

چینی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان مابین نئی طرز کے تعاون کا فریم ورک موجود ہے، چین اور پاکستان مابین معاشی اور تجارتی تعاون کی طویل مدتی ترقی بھی شامل ہے۔انہوں نے سی سی ای کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ صرف پاک چین کے لئے فائدہ مند نہیں بلکہ یہ علاقائی رابطے اور عام خوشحالی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے ۔

(جاری ہے)

چین پاکستان مابین ہر سطح پر تعاون کیا جاتا رہا ہے اور ہمیشہ باہمی اشتراکیت کے حوالے سے چین پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لئے پر اعتماد ہے۔ لو کھانگ نے کہا کہ چینی وزیر اعظم کی دعوت پر ہنگری اور روس کے وزراء اعظم ہنگری میں منعقد ہونے والی چین اور مشرقی یورپی ممالک کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :