خیبرپختوانخوا حکومت کا ٹریفک حادثات سےمیں کمی سے متعلق احسن اقدام، حادثے کی صورت میں متاثرہ مسافر کو معاوضہ ادا کیا جائےگا

منگل 21 نومبر 2017 20:20

پشاور:(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ نومبر ء)خیبرپختوانخوا حکومت کا ٹریفک حادثات میں کمی سے متعلق احسن اقدام، حادثے کے صورت میں متاثرہ مسافرکو معاوضہ فراہم کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں مسافر اب کسی حادثے کی صورت میں بغیر انشورنس کے معاوضہ حاصل کرسکیں گے جس کے باعث ٹرانسپورٹ انتظامیہ کی جانب سے احتیاط کی صورت میں حادثات میں کمی واقع ہوگی جبکہ اس سلسلے میں حادثے کا شکار ہونے والی ایک خاتون یاسمین کو 70 ہزار روپے ادا بھی کیے گئے تاہم موجودہ آرڈنینس کے تحت ٹریفک حادثات کا شکار ہونے والوں کے لیے معاوضے کی رقم کافی کم ہے جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے جاں بحق ہونے والوں کے لیے تین لاکھ اور زخمیوں کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے مالی معاوضے کی سمری منظوری کے لیے حکومت کو بھیجوادی ہے اور حکومت نے صوبے بھر میں ہونے والے ٹریفک حادثات کے دوران زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کی تفصیلات بھی اکھٹا کرنا شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :