سپریم کورٹ نے بھی حکومت کو فیض آباد دھرنا ختم کروانے کی ہدایت کر دی

منگل 21 نومبر 2017 20:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ نومبر ء) سپریم کورٹ نے بھی حکومت کو فیض آباد دھرنا ختم کروانے کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں جاری مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے حوالے سے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکم نامے کا حکومت کو فیض آباد دھرنا ختم کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دھرنا سے لوگوں کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔ جڑواں شہر چند شر پسندوں کے ہاتھ یرغمال بنے ہوئے ہیں۔ طالبعلموں اور مریضوں کو دھرنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ دھرنے میں غلیظ اور اشتعال انگیز زبان استعمال کی جا رہی ہے لیکن حکومت راستےکھولنےکی بجائےصرف مذاکرات میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :