پاک فوج نے ہماری مدد کے باعث دہشت گردوں کو شکست دی، ہم مدد فراہم نہ کرتے تو فوج کو کبھی کامیابی حاصل نہ ہوتی: مولانا فضل الرحمان کا دعوی

منگل 21 نومبر 2017 21:04

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ نومبر ء) مولانا فضل الرحمان کا دعوی ہے کہ پاک فوج نے ہماری مدد کے باعث دہشت گردوں کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا دعوی ہے کہ ان کی حمایت کے بنا پاک فوج دہشت گردوں کو شکست نہ دے پاتی۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی اور یہ جے یو آئی (ف) کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آرمی کی طرح ملک میں علماء، طلبہ اور سیاسی کارکنان کی بڑی تعداد نے بھی اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں کوئی بھی جماعت جے یو آئی (ف) کی مدد کے بغیر حکومت قائم نہیں کر سکتی اور ملک میں نوجوان نسل کو بچانے اور مدرسوں کی حفاظت کے لیے ان کی یہ حکمت عملی ہےکہ اپنی سیاسی حریفوں کا مقابلہ سیاسی محاظ پر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :