میر ظفر اللہ جمالی کا پیپلزپارٹی کے نوازشریف کو پارٹی قیادت سے ہٹانے بارے انتخابات( ترمیمی) بل 2017کی حمایت اور حکومت کی مخالفت میں ووٹ

منگل 21 نومبر 2017 21:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ نومبر ء)قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے واحد رکن اور سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پیش کئے گئے میاں نوازشریف کو پارٹی قیادت سے ہٹانے کے حوالے سے انتخابات( ترمیمی) بل 2017کی حمایت میں اور حکومت کی مخالفت میں ووٹ دیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے عدالت سے سزا یافتہ شخص کو پارٹی کی سربراہی کے لئے نااہل کرنے کے حوالے سے انتخابات ترمیمی بل 2017پر ووٹنگ کے دوران حکومتی بینچوں سے صرف میر ظفر اللہ جمالی نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا ۔ اس دوران کسی حکومتی وزیر یا مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے ان کو حکومت کے خلاف ووٹ دینے سے نہیں روکا ۔