چیئرمین سینیٹ کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے بھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رواں سیشن میں چھٹی کی درخواست منظور کر لی

منگل 21 نومبر 2017 21:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ نومبر ء)چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رواں سیشن میں چھٹی کی درخواست منظور کر لی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے بطور وزیر بوجہ علالت قومی اسمبلی کے رواں اجلاس سے چھٹی کی درخواست جمع کرائی گئی تھی جو سپیکر قومی اسمبلی نے منظور کر لی ۔