جمہوریت زخموں سے چور ہوکر بھی پہلی بار سازشوں کیخلاف ڈٹ کر کھڑی ہے ‘ مریم نواز

ایک شخص کو سب ملکر مائنس کرنا چاہتے تھے لیکن نہ کرسکے کیونکہ وہ ایک شخص نہیں تھا ، نظریئے کو مائنس نہیں کیا جا سکتا

منگل 21 نومبر 2017 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ نومبر ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جمہوریت زخموں سے چور ہوکر بھی پہلی بار سازشوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے ، یہ مستقبل کی نوید ہے،ہر قسم کے دبائو اور دھمکیوں کو برداشت کرکے نوازشریف کے ساتھ ثابت قدم رہنے والوں کو سلام ہے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم کا بل مسترد ہونے پر ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ یہی عوام کا فیصلہ ہے، جمہوریت زخموں سے چور ہوکر بھی پہلی بار سازشوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے ، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا اور یہ مستقبل کی نوید ہے۔

’’ایک شخص،ایک شخص،ایک شخص ‘‘،ایک شخص کو سب ملکر مائنس کرنا چاہتے تھے لیکن نہ کرسکے کیونکہ وہ ایک شخص نہیں تھا ، نظریئے کو مائنس نہیں کیا جا سکتا،ہر قسم کے دبائو اور دھمکیوں کو برداشت کرکے نوازشریف کے ساتھ ثابت قدم رہنے والوں کو سلام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار جمہوریت اپنے خلاف سازشوں کو پے درپے شکست دے رہی ہے ، عاجزی اور شکر میں اللہ کے حضور جگتے ہیں ۔