نیب لاہورنے پبلک سیکٹرکمپنیوں میں کرپشن کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردیں

چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ اورپیراگون انتظامیہ سے22 نومبرکوریکارڈ طلب کرلیا،پیراگون پاؤسنگ سوسائٹی کے مالک خواجہ سعد رفیق ہیں۔میڈیا رپورٹس

پیر 20 نومبر 2017 17:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل نومبر ء):نیب لاہورنے پبلک سیکٹرکمپنیوں میں کرپشن کی تحقیقات شروع کردی ہیں، چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اورپیراگون انتظامیہ سے 22 نومبرکوریکارڈ طلب کرلیا، پیراگون پاؤسنگ سوسائٹی کے مالک خواجہ سعد رفیق ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نےچیف ایگزیکٹوآفیسرپنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی کوخط بھجوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹوپیرا گون سٹی ندیم ضیاء اورڈائریکٹرپیراگون ایکسچینج علی سجاد کیخلاف انکوائری بھی شروع کردی ہے۔ دونوں کو وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا فرنٹ مین سمجھا جاتا ہے۔ان افسران نے آشیانہ اقبال کی زمین سعد رفیق کے ساتھیوں کو بھی دی۔ نیب نے پنجاب لینڈڈویلپمنٹ کمپنی، صاف پانی اور لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پیراگون انتظامیہ سے 22نومبرکوریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔پیراگون پاؤسنگ سوسائٹی کے مالک خواجہ سعد رفیق ہیں۔ نیب نے کمپنی سے پیراگون سٹی کے سی ای او اورایکسچینج ڈائریکٹرکے معاہدے بھی طلب کرلیے ہیں۔ دوسری جانب چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ کرپشن کا پیچھا کرتے رہیں گے۔