نیب نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کیخلاف بھی کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا

پیر 20 نومبر 2017 18:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل نومبر ء) نیب نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کیخلاف بھی کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے آشیانہ ہاوسنگ سکیم میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کیخلاف بھی تحقیقات کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے تحقیقات کے سلسلے میں خواجہ سعد رفیق کی ہاوسنگ سوسائٹی پیراگون کی انتظامیہ کو تفتیش کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق پر الزام ہے کہ انہوں نے دوستوں کے نام پر قرضے حاصل کرکے بلیک منی کو وائٹ کیا۔ جبکہ پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی کیلئے کئی دیہات کے غریبوں کی زمینوں پر غیر قانونی قبضے کروائے گئے۔ نیب نے اس تمام معاملے کی تحقیقات چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی منظوری کے بعد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔