پیپلزپارٹی نے اپنی ہر حکومت میں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار دیا، ہماری حکومت کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ،

سندھ حکومت صحت کے شعبے کو اولین ترجیح دے رہی ہے جوکہ قابل تحسین ہے ،ریاست کا فرض ہے کو وہ عوام کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرے یہ عوام کا بنیادی حق ہے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مخدوم امین فہیم کی دوسری برسی کی تقریب سے خطاب مخدوم خاندان اور پیپلز پارٹی لازم و ملزوم ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

پیر 20 نومبر 2017 21:17

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل نومبر ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صحت کے شعبے کو اولین ترجیح دے رہی ہے جوکہ قابل تحسین ہے ،ریاست کا فرض ہے کو وہ عوام کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرے یہ عوام کا بنیادی حق ہے،پیپلزپارٹی نے اپنی ہر حکومت میں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار دیا، ہماری حکومت کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ، انہیں وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں جو بڑے شہروں کو حاصل ہیں۔

وہ پیر کو ہالا میں مخدوم امین فہیم کی دوسری برسی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر انہوں نے مخدوم محمد زمان طالب المولیٰ میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال کاسنگ بنیاد بھی رکھا- انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہالا شہر میں بننے والا مخدوم محمد زمان طالب المولیٰ کالج اور ٹیچنگ ہسپتال نہ صرف نئے ڈاکٹر پیدا کریگابلکہ یہاں کے لوگوں کو صحت کی وہ تمام سہولیات فراہم کریگا جس کے وہ حقدار ہیں - انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نی100ارب روپے سے زیادہ بجٹ سے سندھ بھر کی ترقی کے لیے ایسے انقلابی اقدامات کیے ہیں جو دوسرے صوبوں کے لیے مثال ہے -کراچی میںمحترمہ شہید بینظیربھٹو ٹراما سینٹر،کینسر کے علاج کے لیے سائبرنائیف ریڈیو سرجری سینٹر، ایس آئی یو ٹی میں بون نیرو ٹرانسپلانٹ یونٹ اور چلڈرین ہاسپٹل کاقیام، سندھ کے 23اضلاع میں جدید ایمبولینس کی سروسز، لاڑکانہ میں شہیدمحترمہ بینظیر بھٹومیڈیکل کامپلیکس ، سکھر میں کڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر، سمیت دیگر شہروں میں صحت کی سہولیات فراہم کی ہیں - انہوں نے کہا کہ دل کے ہسپتال پہلے صرف کراچی میں ہواکرتے تھے اب وہ چھو ٹے شہروں میں بھی قائم کیے جارہے ہیں لاڑکانہ اور ٹنڈو محمد خان میں امراض قلب کے جدید ہسپتال بنائیں گئے جہاں سب کو مفت علاج مہیا کیا جاتا ہی- انہوں نے کہا کہ مخدوم طالب المولیٰ میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال ایسے شخص کے نام پرقائم ہورہارہے جو اپنی ذات میں ایک انجمن ہے -مخدوم محمد طالب المولیٰ نہ صرف ایک روحانی شخصیت تھے بلکہ بلند پائے کے شاعر اور سچے سیاسی رہنماء بھی تھی-انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد لاہور میں ڈالی گئی تھی مگر پارٹی کا پہلا کنوینشن ہالا میں ہوا جس کی میزبانی مخدوم طالب المولیٰ نے کی تھی اس دن سے آج تک مخدوم خاندان پیپلزپارٹی اور بھٹو خاندان کارشتہ قائم ہی-پاکستان پیپلزپارٹی صرف ایک سیاسی پارٹی نہیں ہے بلکہ ایک خاندان ہے جس کی بنیادایک نظریہ ہے اور وہ نظریہ لوگوں کی آزادی کا ہے ، غریبوں کی داد رسی کا،خواتین کی برابری کااور دیگر حقوق کاہی- انہوں نے کہاکہ مخدوم امین فیہم اپنے والد طالب المولیٰ کی روایت کے امین بنے ، مخدوم امین فہیم کا پی پی پی سے تعلق ایک سنہری باب ہے ، جنرل ضیاء نے مخدوم محمد طالب المولیٰ اور جنرل مشرف نے مخدوم امین فہیم کو سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے لیے ہر طرح کی آفر دی مگر ہمارے ان دونوں بزرگوں نے ہمیشہ اپنی وفاداریاں تبدیل کرنے سے انکار کیا- محترمہ شہید بینظیر بھٹو کو ہمیشہ مخدوم امین فہیم پر اعتماد تھا- انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم نے جس طرح پارٹی کی خدمت کی وہ اپنی مثال آپ ہے - پیپلزپارٹی کی تاریخ میں جب بھی تکلیفوں کا دور آیامخدوم امین فہیم ہمیشہ ثابت قدم رہی-مخدوم امین فہیم بھی اپنے والد کی طرح اچھے شاعراور بہترین انسان اور سچے سیاسی رہنماء تھے - انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم سے ان کی بیماری کے دوران ہسپتال میں کی جانے والی ملاقات کو میں کبھی نہیں بھول سکتا-انہوں نے کہا کہ مخدوم جمیل الزماں بھی یہاں موجود ہیں میں ان سے یہ کہوں گا کہ آپ بھی اپنے آبا ئوو اجداد کی طرح امین ہیں اور مجھے یقین ہے ہم ملکر اپنے بڑوں کی جدوجہدکو آگے بڑھائیں گے اور اس ملک کو ایک ترقی پسند ملک بنائیں گی- انہوں نے مخدوم امین فہیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہم آپ کو کبھی نہیں بھول سکتے کیونکہ آپ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں- اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مخدوم خاندان اور پیپلز پارٹی لازم و ملزوم ہیں، مخدوم خاندان اور پیپلز پارٹی ایک ہی چیز کے دو نام ہیں، مخدوم خاندان اور پیپلز پارٹی کا سفر انشااللہ جاری و ساری رہے گا، ہالا کالج کا قیام مخدوم امین فہیم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، مخدوم امین فہیم کے خاندان کی بے تحاشہ قربانیاں ہیں، انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم ہر اچھے برے وقت میں پیپلزپارٹی کے ساتھ رہے، آج جمیل الزماں بلاول بھٹو کیساتھ بیٹھے ہیں اور یہ ساتھ ہمیشہ رہے گا-انہوں نے کہا کہ مجھے چیرمین بلاول بھٹو نے حکم دیا کہ کالج بنایاجائے اور آج کالج منصوبے کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کر رہا ہوں- انہوں نے کہا کہ بہت جلد کالج تیار ہوگا اوربلاول بھٹو بطور وزیراعظم اس کا افتتاح کرینگی- پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس موقعے سروری جماعت کے گدی نشین اورمخدوم امین فہیم کے فرزند صوبائی وزیرمخدوم جمیل الزماں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم امین فہیم صبر ، وفا،استقامت اور بردباری رکھنے والے شخص تھے اور مخدوم طالب المولیٰ میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال مخدوم امین فہیم کی جانب سے ہالا اور ضلع مٹیاری کے لوگوں کے لیے تحفہ ہے - انہوں نے کہا کہ کالج اور ہسپتال جلد سے جلد تعمیر کیاجائیگا- انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ وفاق اور صوبہ سندھ میں حکومت پی پی پی کی ہو اور بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیر اعظم بن کرضلع مٹیاری اور ہالا کے لوگوں کے لیے مزید کام کریں-اس موقع پر انہوں نے بچوں کو دینی تعلیم دینے کے لیے ایک مدرسہ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا-اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سینئرصوبائی وزیر نثار کھڑونے بھی خطاب کیاجبکہ سروری جماعت کے ولی عہد مخدوم محبوب الزماں نے خطبہ استقبالیہ دیا-قبل ازیں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مخدوم طالب المولیٰ میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا-اس کے علاوہ مخدوم امین فہیم کی شاعری پرتشکیل کردہ کتاب پیغام کے دوسرے ایڈیشن ، مہران اور گل ہائے عقیدت کتابوں کی رونمائی بھی کی گئی- تقریب میں صوبائی وزراء مخدوم جمیل الزمان، ناصر شاہ، منظور سان، پیپلز پارٹی رہنما مولا بخش چانڈیو، وقار مہدی چیئرمین ضلع کا?نسل مٹیاری مخدوم فخر الزماں چیئرمین ٹاؤن کمیٹی ہالا مخدوم عمارو دیگر ایم این ایز، ایم پی ایز اور سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ سروری جماعت کے مریدوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔