وزارت مذہبی امور نے اگلے سال حج اخراجات کو بڑھانے کی تجویز پیش کر دی

پیر 20 نومبر 2017 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل نومبر ء) وزارت مذہبی امور نے اگلے سال حج اخراجات کو بڑھانے کی تجویز پیش کر دی ہے ،سعودی عرب میں دیگر ممالک کے ہم پلہ سہولیات فراہم کرنے اور مشاعر میں نزدیگی مکاتب کے حصول کیلئے حج اخراجات میں اضافے کی ضرورت ہے سوموار کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں سیکرٹری مذہبی امور نے بتایا کہ پورے ریجن میں پاکستان سب سے کم قیمت پر سرکاری حج کرا رہے ہیں انہوںنے بتایاکہ حج کے 5دنوں کے موقع پر تمام تر انتظامات سعودی عرب کی کمپنیوں کے ذمے ہوتے ہیں اور بعض ممالک زیادہ رقم کے عوض بہتر معاہدے کر لیتے ہیں انہوںنے کہاکہ اگر پاکستان بھی حج اخراجات میں اضافہ کرلے تو پاکستانی حجاج کو بہتر سہولیات فراہم کر سکتے ہیں انہوںنے بتایاکہ سعودی عرب میں جن پاکستانی حجاج کو ان کے معاہدے کے مطابق سہولیات نہیں ملی ہیں انہیں موقع پر ہی رقومات واپس کر دی گئی تھی۔

۔

متعلقہ عنوان :