ایک روز بعد وفاقی حکومت ختم ہو جائے گی

منگل کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس میں نااہل شخص کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا بل منظور ہونے کے بعد وفاقی حکومت ختم ہو جائے گی: سینیٹر منظور مانڈی والا

منگل 21 نومبر 2017 01:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل نومبر ء) سینیٹر منظور مانڈی والا کا دعوی ہے کہ منگل کے بعد وفاقی حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈی والا کی جانب سے تہلکہ خیز دعوی کیا گیا۔ سلیم مانڈی والا کا دعوی ہے کہ منگل کے بعد وفاقی حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس میں نااہل شخص کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا بل منظور ہونے کے بعد وفاقی حکومت ختم ہو جائے گی۔ اپوزیشن کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل کی منظوری کے بعد ن لیگ کیلئے حکومت کرنا ممکن نہیں رہے گا۔ یوں پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کل بروز منگل پارلیمنٹ میں نااہل شخص کو سیاسی جماعت کی صدارت سے ہٹانے کا بل پیش کیا جائے گا۔ اس بل کو منظور ہونے سے روکنے کیلئے وفاقی حکومت کو خاصی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی نے یہ بھی دھمکی دے رکھی ہے کہ بل پاس نہ ہونے کی صورت میں وہ پارلیمنٹ سے استعفے دے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :