صوبائی وزیرجمشیدکی اسسٹنٹ کمشنرکی بھرے بازار میں بے عزتی،ہاتھا پائی کی کوشش

میں تمہارا وزیرافسر ہوں،صوبائی وزیرجمشیدکی تکرار، نہیں تم میرے افسر نہیں میں تم سے کوئی تنخواہ نہیں لیتا،اسسٹنٹ کمشنرکا جواب

اتوار 19 نومبر 2017 22:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر نومبر ء): تحریک انصاف کے وزیرجمشید خان اسسٹنٹ کمشنرکے ساتھ جھگڑ پڑے،میں تمہارا وزیرافسر ہوں،اسسٹنٹ کمشنرنے جواب دیاکہ نہیں تم میرے افسر نہیں میں تم سے کوئی تنخواہ نہیں لیتا۔میڈیارپورٹس کے مطاق خیبرپختونخواہ میں عوامی نمائندوں نے قانون کی رٹ قائم کرنے پرافسران کوزلیل کرناشروع کردیا۔

ایک ویڈیوسامنے آئی ہے جس میں تحریک انصاف کے صوبائی وزیرنے اسسٹنٹ کمشنرکی بھرے بازار میں بے عزتی کرکے رکھ دی۔

(جاری ہے)

ویڈیوکے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ ہم نے سا ت دن پہلے دکان والوں کونوٹس دیاہے۔جس پرمارکیٹ کے لوگوں نے کہاکہ ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا۔دکانیں توبند ہیں۔تاہم اسی دوران اسسٹنٹ کمشنرنے اپنے آفیسرکوفون کرناچاہاتوصوبائی وزیرجمشید نے کہاکہ کس کوفون کررہے ہو؟ اسسٹنٹ کمشنرنے کہاکہ جس کوبھی کروں آپ کوکوئی اعتراض ہے؟ وزیرنے جواب دیاکہ تمہارے سامنے کون کھڑاہے؟میں تمہاراوزیرافسرہوں۔

اسسٹنٹ کمشنرنے جواب دیاکہ نہیں تم میرے افسر نہیں میں تم سے کوئی تنخواہ نہیں لیتا۔اس موقع پرصوبائی وزیرنے اسسٹنٹ کمشنرکے ساتھ ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی۔تاہم پولیس اہلکاروں نے معاملہ رفع دفع کروادیا۔