ایبٹ آبادجلسہ بڑادکھانے کی کوشش،مریم نواز کی سوشل میڈیاپرجعل سازی پکڑی گئی

اتوار 19 نومبر 2017 21:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر نومبر ء):مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نوازکی سوشل میڈیاپرجعل سازی پکڑی گئی،ایبٹ آبادجلسے کوبڑادکھانے کیلئے پرانی تصاویرشیئرکردیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے سوشل میڈیاپراپنے ٹویٹراکاؤنٹ میں نوازشریف کے آج ایبٹ آبادجلسے کیلئے پرانی تصاویر شیئرکردیں۔

(جاری ہے)

پرانی تصاویردکھانے کامقصد جلسے میں لوگوں کی تعدداد بڑھا چڑھا کردکھانا مقصود تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق مریم نوازکی ایبٹ آبادجلسے میں لوگوں کی تعداد زیادہ دکھانے کیلئے جعل سازی پکڑ لی گئی ہے۔دراصل یہ تصاویرخواجہ سعد رفیق نے 10اگست کوٹویٹرپرتصاویرپوسٹ کی تھیں۔خواجہ سعد رفیق کی پوسٹ کردہ تصاویرسابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد اسلام آبادسے لاہورریلی کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :