سیالکوٹ، بھائی نے پسند کی شادی کی خواہش کا اظہار کرنے والی جوانسال بہن کو تشدد کر کے کو قتل کر دیا ، ملزم گرفتار

اتوار 19 نومبر 2017 20:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر نومبر ء) پسند کی شادی کے لئے کہنے والی دوشیز ہ کو گلا دبا کرقتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نازیہ دختر عبداللہ کے گھر والے اس کی شادی اپنے ایک رشتہ دار سے کرنا چاہتے تھے مگر نازیہ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ وہ اپنی پسند کی شادی کرنا چاہتی ہے جس پر اس کے بھائی افتخار احمد نے بہن پر تشدد کیا اسے ڈنڈے اور سوٹے مار کر شدید زخمی کر دیا اور بعد ازاں اس کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا ۔جبکہ مقتولہ کے باپ عبداللہ کی درخواست پر ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :