رہائشی مدت ختم ہونے اور خارجی ویزہ کے اجراء پرغیرملکی 60 دن کے اندر ریاست چھوڑ کر چلے جائیں،سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس

اتوار 19 نومبر 2017 15:12

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر نومبر ء): سعودی پاسپورٹ کے جنرل ڈرایکٹوریٹ نے ریاست میں موجود کچھ غیرملکیوں کو انکی رہائشی مدت ختم ہونے کے باوجود ریاست میں رہنے کی اجازت دی  اور ریاست میں جاری غیر قانونی تارکین کے خلاف کریک ڈاون میں انکے خلاف کاروائی نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سعودی پاسپورٹ کے جنرل ڈرایکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے رہائشی اجازت ناموں کی مدت ختم ہو گئی ہے اور انھیں خارجی وہزے جاری ہو گئے ہیں وہ 60 دن کے اندر اندر ریاست چھوڑ کے چلے جائیں تو انکے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کی جائے گی۔

سعودی پاسپورٹ کے جنرل ڈرایکٹوریٹ نے اس مدت کی تصدیق اپنے سرکاری ٹویٹر اکاونٹ پر کی ہے جس پر ایک غیر ملکی نے انسے سوال کیا تھا کہ اسکے پاس فائنل خارجی ویزہ ہے اور اسکا اقامہ ختم ہو چکا ہے تو کیا اس صورت میں اسے کسی قانونی کاروائی کا سامنا تو نہیں کرنا پڑے گا جس پر سعودی پاسپورٹ کے جنرل ڈرایکٹوریٹ کے ترجمان نے جواب دیا کہ اگر وہ 60 دن کے اندر اندر ریاست چھوڑ کر چلا جائے تو اسکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جائے گی۔