افغانستان پاکستان کی تبائی چاہتا ہے ایسی قیاس آرائیاں غلط ہیں،افغان صدر

یہ نہ افغان حکومت اور قوم کی سوچ ہے ،افغانستان کسی کوبھی اس ملک کے ساتھ ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے گا، پاکستان کے ساتھ امن معاہدے پر پہنچنے کیلئے ضروری اقدامات کیے ہیں،اشرف غنی کاصوبہ زابل کے عمائدین سے خطاب

اتوار 19 نومبر 2017 19:01

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر نومبر ء)افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ایسی قیاس آرائیاں غلط ہیں کہ افغانستان پاکستان کی تبائی چاہتا ہے، یہ نہ افغان حکومت اور قوم کی سوچ ہے ،افغانستان کسی کوبھی اس ملک کے ساتھ ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے گا، پاکستان کے ساتھ امن معاہدے پر پہنچنے کیلئے ضروری اقدامات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق جنوبی صوبہ زابل کے مقامی رہائشیوں اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا کہ افغانستان پاکستان کی تبائی چاہتا ہے۔انکا کہنا تھاکہ یہ نہ ہی افغان حکومت کی سوچ ہے اور نہ ہی افغان قوم کی ،افغانستان کسی کوبھی اس ملک کے ساتھ ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔صدر اشرف غنی نے مزید کہاکہ اس طرح کی قیاس آرائیاں کہ حکومت کی امن کی کوششوں کے بارے میں حکمت عملی واضح نہیں ہے بے بنیاد ہے۔افغان صدر اشرف غنی نے عیدالاضحی کے پہلے روز اپنے پیغام میں کہا تھاکہ افغان حکومت پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے مکمل طور پر تیا ر ہے پاکستان کے ساتھ مذاکرات حکومت کا ایجنڈا ہے۔

متعلقہ عنوان :