ایران نےزلزلہ متاثرین کیلئےدنیا بھرکی امداد ٹھکرا کرپاکستان کی امداد قبول کرلی

اتوار 19 نومبر 2017 20:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر نومبر ء): ایران نے زلزلہ متاثرین کیلئے صرف پاکستان کی امداد قبول کرلی،پا ک فضائیہ کےطیارےسی 130کےذریعے ایران میں امدادی اشیاء پہنچائی گئیں،دیرینہ دوستانہ تعلقات کی وجہ سےایران نےصرف پاکستانی امدادقبول کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں ۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے ایران نے زلزلہ متاثرین کیلئے پاکستان کی امداد قبول کی ہے۔ پا ک فضائیہ کےطیارےسی 130کےذریعے ایران میں امدادی اشیاء پہنچا دی گئی ہیں۔ سی 130 ایران میں زلزلہ زدگان کیلیےامداد پہنچا کرواپس نورخان ایئربیس پہنچ گیا ہے۔ این ڈی ایم نے زلزلہ متاثرین کیلیے امدادی سامان تہران میں ایرانی حکام کے حوالے کیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطبق ایران کے زلزلہ متاثرین کیلئے پاکستان کے امدادی سامان میں 165خیمے، 1050کمبل،200 ترپالیں، 200 پلاسٹک کی چٹائیاں دیگرسامان بھی ایران پہنچایا گیا۔

متعلقہ عنوان :