فیض آباد میں تحریک لبیک یارسول اللہ نے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا

حکومتی کاروائی میں چند لوگ بھی شہید ہوگئے توحکومت نہیں رہے گی،وزیرقانون زاہد حامد کیخلاف کاروائی تک دھرناختم نہیں ہوگا۔ پیرافضل قادری کی میڈیاسے گفتگو

اتوار 19 نومبر 2017 21:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر نومبر ء):فیض آباد میں تحریک لبیک یارسول اللہ نے دھرنا جاری رکھنے کااعلان کردیاہے، وزیرقانون زاہد حامد کیخلاف کاروائی تک دھرناختم نہیں ہوگا،دھرنے کے چند لوگ بھی شہید ہوگئے توحکومت نہیں رہے گی۔دھرنا مظاہرین کی قیادت پیرافضل قادری نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اعلان کیاکہ وزیرقانون زاہد حامد سے استعفیٰ دلوایا جائے یاہمیں شہید کیاجائے۔

وزیرقانون استعفیٰ کیلئے تیارہیں لیکن مودی کے ایجنٹوں کومسئلہ ہے۔اسی لیے استعفیٰ نہیں لیاجارہا۔ پیرافضل قادری نے کہا کہ وزیرقانون زاہد حامد کیخلاف کاروائی تک دھرناختم نہیں ہوگا۔حکومت دھرنا قیادت کے ساتھ مذاکرات نہیں بلکہ مذاق کررہی ہے۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگرحکومت کے کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں چند لوگ بھی شہید ہوگئے توحکومت نہیں رہے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے اسلام آبادہائیکورٹ نے حکومت کوحکم دیاتھا کہ کسی بھی طرح دھرنامظاہرین سے پنڈی اور اسلام آبادکی ملحقہ شاہراؤں کوخالی کروایا جائے تاکہ جڑواں شہروں کے لوگوں آمدورفت میں کوئی مشکلات نہ ہوں۔ختم نبوت ﷺ قانون میں تبدیلی کے خلاف مذہبی جماعت کا دھرناایک ہفتے سے زائد ہوگیاتاحال جاری ہے۔دوسری جانب حکومت کاخیال ہے کہ دھرنامظاہرین کے ساتھ نرم رویہ اختیارکرتے ہوئے مظاہرین سے دھرناختم کروایاجائے تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :