لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو سموگ کا ذمہ دار قرار دے دیا

ہفتہ 18 نومبر 2017 13:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار نومبر ء)لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو اس کا ذمہ دار قرار دے کر سموگ ایمر جنسی ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے عبوری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بروقت اقدامات نہ کرنے پر پنجاب حکومت سموگ کی ذمہ دار ہے ،صوبائی حکومت نے عملی اقدامات کے بجائے سموگ ڈیٹا کے تجزیوں میں وقت ضائع کیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سموگ خوفناک حد تک بڑھنے کے باوجود حکومت نے اقدامات نہ کر کے غیر ذمہ داری دکھائی۔فیصلے میں کہا گیا کہ سموگ اور آلودگی کا ڈیٹا ویب سائٹ پر روزانہ جاری کیا جائے ،سموگ اور آلودگی کا لیول 300سے بڑھے تو فوری ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی جائے اور سموگ ایکشن پلان میں بہتری کے لیے 3ماہ میں اقدامات کیے جائیں

متعلقہ عنوان :